سپریم کورٹ

فوجی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں جبکہ 25 مارچ کو سماعت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق فوجی عدالتوں سے متعلق معاملے کی ایک بار پھر سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی، عدالت عظمی میں فوجی عدالتوں کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں 25 مارچ کو سنی جائیں گی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے نیا 6 رکنی بینچ تشکیل دے دیا، جسٹس امین الدین خان 6 رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے۔

بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان بھی بینچ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے