فواد چوہدری

فواد چوہدری نے پنجاب اسمبلی میں  نمبر پورے نہ ہونے کی تصدیق کردی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کے اہم رہنما فواد چوہدری نے پنجاب اسمبلی میں نمبر پورے نہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔  فوادی چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے چار سے پانچ  ایم پی ایز عمرہ پر گئے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پنجاب اسمبلی میں نمبر پورے نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی کے  4 پانچ ایم پی ایز عمرہ کرنے گئے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک ایم پی بیٹے کی کیمو تھراپی کے لیے گئے ہوئے ہیں،  اجلاس کے لیے اتنا وقت تو دیناچاہیے کہ ایم پی ایز واپس آجائیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہوگی، جمعہ کو پراسس شروع ہو گا اور ایک ہفتے میں مکمل ہوگا۔ پرویز الہٰی ہی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے، گورنر راج بھی نہیں لگے گا، پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں ساتھ تحلیل کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے