فواد چوہدری

فواد چوہدری نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے عمران خان سے راہیں جدا کرلیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی غیرمشروط مذمت کرتا ہوں، کچھ عرصے کے لیے سیاست سے کنارہ کشی اور عمران خان سے راہیں جدا کر رہا ہوں۔

خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد فواد چوہدری تحریک انصاف کے تیسرے مرکزی رہنما ہیں جنہوں نے پارٹی اور سیاست چھوڑی ہے۔ ان سے پہلے گزشتہ روز شیریں مزاری نے جب کہ کچھ روز پہلے عمران خان کے دیرینہ ساتھی عامر کیانی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

یہاں یہ بھی یاد رہے کہ کئی سابق اراکین اسمبلی تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں تاہم ان تینوں مرکزی رہنماؤں نے پارٹی کے ساتھ ساتھ سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے