شیری رحمان

فریال تالپور کی رکنیت سیاسی انتقام کی بنیاد پر معطل کی گئی۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی سے فریال تالپور کی رکنیت کو معطل کرنا پی ٹی آئی کے سیاسی انتقام کا نتیجہ ہے۔ اگر اس طرح رکنیت معطل ہوتی ہے تو پھر وزیراعظم کی رکنیت بھی معطل ہونی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما اور آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ کتے کے کاٹنے کو جواز بناکر کسی اسمبلی ممبر کی رکنیت معطل نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ کیا وزیراعظم کے حلقے میں مسائل نہیں، اگر ایسا ہے تو پھر ان کی رکنیت بھی معطل کرنی چاہئے۔

شیری رحمان نے مزید کہا ہے کہ کوئی بھی سیاسی نمائندہ نہیں چاہتا ہے اس کے حلقے میں مسائل ہوں لہذا اسمبلی کے تقدس کا خیال رکھا جائے۔ پنجاب میں گزشتہ سال ہزاروں لوگوں کو کتوں نے کاٹا کیا وزیراعلی پنجاب یا کسی اسمبلی ممبر کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عدالت اس حوالے سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے