فرانس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت

(پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس میں شمولیت اختیار کرلی۔ پارٹی قائد میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اپنے حلقوں میں ن لیگی رہنماؤں کی بھرپور انتخابی مہم میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے راول میرج ہال پیرفیت میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ‎تقریب میں سرپرست پاکستان مسلم لیگ ن فرانس سردار ظہور اقبال اور چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر نے پیرس کی معروف کاروباری شحصیت چوہدری سجاد موہاڑی، حاجی شبیر البدر کھوکھر، عمران دولتانہ سمیت دیگر شخصیات کو ن لیگ میں شمولیت پر خوش آمد کہا-

سردار ظہور اقبال نے بتایا کہ وہ ضلح اٹک میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں ن لیگی کے امیدواروں کی مہم میں حصہ ڈال رہے ہیں، اسی طرح فرانس مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما بھی اپنے علاقوں میں ن لیگ کے امیدواروں کی بھرپور مدد کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے