گھی

عوام کیلئے بڑا ریلیف، گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت کی جانب سے عوام کیلئے بڑا ریلیف، گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بناسپتی گھی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ بجٹ سے قبل عوام کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا، گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلوگرام کمی کی گئی ہے، بناسپتی گھی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بناسپتی گھی کی قیمت 490 روپے فی کلوگرام سے کم ہو کر 410 روپے ہوگئی۔ بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ صارفین کیلئے گھی 300 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ایاز صادق

موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سردار ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے