بلاول بھٹو

عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کہ عمران خان اپنی اکثریت کھوچکے ہیں۔ بلاول بھٹو

مالاکنڈ (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان اس وقت ایوان میں اپنی اکثریت کھوچکے ہیں اور وہ سابق وزیراعظم بن چکے ہیں، جلد ان کو گھر بھیج دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے میں گیٹ نمبر 4 کو نہیں کھٹکھٹاوں گا بلکہ اس غیر جمہوری شخص کا مقابلہ جمہوری طریقے سے کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل کہنے والے نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان تک پہنچا دیں جبکہ ملک میں ہونے والی مہنگائی کی کوئی فکر نہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ خود کو خان کہلاتا ہے لیکن یہ کہاں کا خان ہے، خان تو عزت، غیرت اور بہادر ہوتے ہیں لیکن یہ صرف بنی اور فنی گالہ کا خان ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 8 مارچ کو عدم اعتماد جمع کروائی لیکن بزدل نے پہلے پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کروایا اور اجلاس بلانے میں تاخیر کروائی، ہم بزدل کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے