مصدق ملک

عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں، انہوں نے سینیٹ میں پالیسی بیان دیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی جی ایس ٹی وصول نہیں کررہی، آئی ایم ایف سے 50 روپے کی لیوی لگانے کا معاہدہ ہوا۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی وصول نہیں کیا جارہا، حکومت کا جی ایس ٹی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ گزشتہ حکومت نے پیٹرول پر 50 روپے لیوی لگانے کا وعدہ کیا جسے ہم نے کنفرم کیا، اس وقت ڈیزل پر 12 روپے جبکہ پیٹرول پر 32 روپے لیوی وصول کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

جب اقتدار میں تھے تو آرمی چیف باپ اور ڈی جی آئی ایس آئی چاچا تھا۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کو اپنے طنز کا نشانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے