سعید غنی

عمران ٹولے کی کرپشن سامنے آئے گی تو لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ کرپشن کی ہے جب اس ٹولے کی کرپشن سامنے آئے گی تو لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے سستے تحفے خرید کر مہنگے بیچے، کہیں یہ نہیں ہوتا تحفے سستے خرید کر مہنگے بیچ دیں، توشہ خانہ تحائف کے پیسے خزانے میں جمع کرائے جاتے ہیں۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ پر اگر آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر کیسز بن سکتے ہیں تو کیا عمران خان آسمان سے اترے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے قانون نہیں، آئین توڑا، عدالتی فیصلہ ماننے سے انکار کیا، عمران خان جانتے ہیں فارن فنڈنگ کیس میں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے