احسن اقبال

عمران نیازی کے ریٹائر ہونے کا وقت آ گیا ہے، احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل  اور سابق وفاقی وزیر  احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی صاحب! آپ کے ریٹائر ہونے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی کی نااہل ترین حکومت ثابت ہو چکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ جو عوام پر لادا گیا ہے اس بارے میں اپوزیشن نے پہلے خبردار کردیا تھا کہ یہ لوگ ساڑھے تین سو ارب ٹیکسوں ساتھ عوام کی چیخیں نکلوائے گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف بھی اب آئے گا ار مسلم لیگ (ن) بھی واپس آئے گی جبکہ 2022 ملک میں نئے انتخابات کا سال ہو گا۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے پی ٹی آئی حکومت کو  آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب ان کی صبح ، شام ہوتی  نواز شریف ان کے اعصاب پر سوار ہوتے ہیں اور جب یہ سوتے ہیں خواب میں نواز شریف کو دیکھ کر ہربڑا کر اٹھ بیٹھتے ہیں ۔ ان کو بس یہ فکر ہے کہ نواز شریف نہ آجائے نواز شریف آ گیا تو کیا ہوگا۔ یہ  حکومت صبح شام نواز شریف فوبیا میں مبتلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے