عظمی بخاری

عمران نیازی نے خادمہ باجی کو اپنی سیاہ کاریاں چھپانے کے لئے بھرتی کیا، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم  لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے رنگ روڈ  منصوبے سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران نیازی نے خادمہ باجی کو اپنی اور عثمان بزدار کی سیاہ کاریوں پر پردہ ڈالنے کے لیے بھرتی کیا۔  انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں اگلا این آراو شیخ رشید اور غلام سرور کے لئے تیار ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا، عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ لیاری گینگ،چھوٹو گینگ،لادی گینگ کے بعد نیازی مافیا گینگ سرگرم ہے، نیازی مافیاگینگ کا قلع قمع ہونےتک چھوٹے موٹے گینگ سر اٹھاتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شہبازشریف جیل میں ہوتو نیازی گینگ پریشان، قرنطینہ میں ہوتو پریشان، پارلیمنٹ ہو تو پریشان، نیازی مافیا گینگ شہباز شریف کو اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتا ہے۔ مریم نواز نے ضمنی انتخابات میں نیازی گینگ کو اتنا مارا کہ آج تک چیخیں سنائی دےرہی ہیں، رسوائی اور شرمندگی عمران نیازی کا مقدر بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے