جاوید چوہدری

عمران ریاض کی بازیابی میں نواز شریف نے مرکزی کردار ادا کیا۔ جاوید چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) معروف صحافی جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران ریاض کی بازیابی میں نواز شریف نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے وی لاگ میں معروف صحافی جاوید چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے اور ایک دوسرے صحافی نے نواز شریف سے درخواست کی تھی کہ وہ عمران ریاض کی بازیابی میں کردار ادا کریں جس پر نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ اور انتظامیہ پر دباؤ ڈالا جس کے بعد عمران ریاض کی رہائی ممکن ہوئی۔

جاوید چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف یہ جانتے ہیں کہ عمران ریاض شریف خاندان سے متعلق کیا رائے رکھتے ہیں، اس کے باوجود انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عمران ریاض کی بازیابی کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے بات کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی اپنے وی لاگ میں یہ خبر دے چکے تھے کہ نواز شریف عمران ریاض خان کی بازیابی کے لیے سفارش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

ہم جمہوری لوگ ہیں، نہیں چاہتے کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔ گورنر خیبرپختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری لوگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے