مریم نواز

عمران خان گھر جانے کی تیاری کرے، مریم نواز نے خبردار کردیا

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والے شخص کو اب گھر جانے کی تیاری کرلینی چاہئے، احتساب کا وقت آچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نظر کرنے سے باز رہے اور گھر جانے کی تیاری کرے۔

مریم نواز کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے۔ ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر آئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق فی الفور واپس لی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

قومی اسمبلی کے گیٹ پر ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کھڑے ہوتے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی کی سیکیورٹی کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے