عمران خان

عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (پاک صحافت) خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سول جج ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ یاد رہے کہ عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں آج بھی عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے اور سکیورٹی خدشات پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے خارج کردیا اور عمران خان کو 29 مارچ تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے عمران خان کو کیس کی کاپیاں دینےکے لیے آج طلب کیا تھا، عمران خان کا ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونا لازمی ہے، اس کے بعد ہی مقدمے کی کارروائی آگے بڑھائی جائےگی۔ یاد رہےکہ خاتون جج کو دھمکانےکےکیس میں عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے