عمران خان

عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور احتجاج کے اعلان کررہے ہیں، سپریم کورٹ نے 25 مئی کو فیصلہ دیا تھا جس پر عمران خان نے عمل نہیں کیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس سے واضح ہے کہ عدالتی احکامات کی توہین کی گئی، عمران خان نے ایچ 9 گراونڈ جانے کے بجائے ورکرز کو ڈی چوک کال دی، پی ٹی آئی ورکرز نے ریڈ زون میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، سپریم کورٹ کے 25 مئی کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کی گئی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 25 مئی کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے