حافظ حمداللہ

عمران خان کی حمایت میں سی آئی اے جاسوس زلمے خلیل زاد پیش پیش ہے۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ اس وقت عمران خان کی حمایت میں سی آئی اے جاسوس زلمے خلیل زاد پیش پیش ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے زلمے خلیل زاد کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز ٹوئٹ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ زلمےخلیل زاد کا عمران کی حمایت میں ٹوئٹ پاکستان دشمنی اور عمران دوستی کا ثبوت ہے۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کہتا تھا امریکا نے میری حکومت گرائی، اب سی آئی اے کا جاسوس زلمےخلیل زاد ان کی حمایت میں پیش پیش ہے۔ عمران خان زلمے خلیل زاد سے مبینہ خفیہ ملاقاتیں اور امریکی گانگریس مینوں سے رابطے کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ امریکی سی آئی اے کی آشیرباد سے اقتدار میں آکر پاکستانی زلمےخلیل زاد بننا چاہتے ہیں، عمران امریکی مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان کی آزادی و خودمختاری بھی بیچ سکتے ہیں۔ قوم عمران خان جیسے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے