خورشید شاہ

عمران خان کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے پر وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر سیاست میں تشدد کو ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ قاتلانہ حملے میں ملوث گرفتار شخص سے مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔ عمران خان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی تھی، کوتاہی کے ذمہ داران کا تعین ضروری ہے، وفاقی حکومت بھی اس واقعے کی مکمل چھان بین کرے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے