مرتضی وہاب

عمران خان کو گھر بھیجے بغیر عوامی مسائل کا حل ممکن نہیں۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ عمران خان کو گھر بھیجے بغیر عوامی مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔ موجودہ حکومت کی نااہلی عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے مزید مسائل میں الجھا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں تبدیلی کے لئے پیپلزپارٹی مصروف عمل ہے جبکہ ملکی سطح پر تبدیلی کے لئے عمران خان کو گھر بھیجنا ہوگا۔ عام شہری بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معیشت کی تباہ صورت حال سے متاثر اور پریشان ہے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ وزراء کو ہٹانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ مسائل کا اصل ذمہ دار عمران خان نے اسے خود گھر جانا ہوگا تب مسائل حل ہوں گے۔ وفاقی حکومت کورونا کے نام پر عوام کو بے وقوف بنارہی ہے جبکہ خیرات میں ملی ویکسین بھی مخصوص افراد کو لگائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے