آصف زرداری

عمران خان کو اقتدار کا نشہ دن بدن پاگل کررہا ہے۔ آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ اس وقت عمران خان کو اقتدار کا نشہ اور ہوس دن بدن پاگل کررہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ فتنہ و فساد کرنا چاہتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ کے صوبائی وزراء سے ملاقات میں کہا ہے کہ اس وقت بارشوں کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔ ملک کے چاروں صوبوں میں اور ہم سب کو اس وقت سیاست چھوڑ کر صرف اپنے متاثرین بہن بھائیوں کی طرف توجہ دینی چاہئیے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کو دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ شخص قانون سے بالاتر ہے اور کیا یہ شخص میرے، میاں نواز شریف، میری بہن اور مریم بیٹی کے خلاف ماروائے قانون انتقامی کارروائیاں کرسکتا ہے اور خود ہر قانون کو روند سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں اور حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنی پڑے گی ورنہ قانون، آئین اور ادارے اسی طرح اس شخص کی ہوس چڑھتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے