شازیہ مری

عمران خان کا سورج ڈوب چکا اور بلاول طلوع ہو رہا ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کی چیخ و پکار بتا رہی ہے کہ عمران خان کا سورج ڈوب چکا ہے جبکہ بلاول بھٹو طلوع ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان کے بس میں ہو تو وہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے بھی مودی کو تحفے میں پیش کریں گے لیکن پیپلزپارٹی کے ہوتے ہوئے کسی کا باپ بھی پاکستان کے ایٹمی اثاثے ختم نہیں کرسکتا ہے۔

رہنما پی پی شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو وہ شخصیت ہیں جنہوں نے پاکستان کو اسلامی ممالک میں پہلا ایٹمی ملک بنایا اور عالمی سطح پر پاکستان کو ایک نئی شناخت دی۔ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے میں پاکستانی قوم نے بھی بڑی قربانیاں دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے