رانا ثناءاللہ

عمران خان کا سارا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ رانا ثناءاللہ

راولپنڈی (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سارابیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے، جو اب بے نقاب ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ اور فراڈ کا بیانیہ عوام کو گھول کر پلایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ منظور ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے میں تمام چیزیں طے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو چاہئے پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن کی خبر لیں، عمران خان نے 2 دن قبل کہا کہ پنجاب حکومت بالکل ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے عوام کو بڑی آگاہی حاصل ہوئی، ادارے کے کسی بھی فرد پر الزامات لگائے جائیں تو موقف سامنے لانے کا حق رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے