شرجیل میمن

عمران خان کا ایجنڈا انتشار پھیلانا ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران کا کام ملک میں جھوٹ اور پروپیگنڈے کے ذریعے انتشار پھیلانا ہے، جس کو پاکستانی عوام مسترد کرچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے ورکرز کو بدتہذیبی پر اکسانے میں مصروف ہیں۔ پی ٹی آئی ورکرز عمران خان کے بہکاوے میں نہ آئیں، عمران خان کا ایجنڈا انتشار پھیلانا ہے، ہیلی کاپٹر سانحہ پر پوری قوم افسردہ اور غمزدہ ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کا گھناونا چہرہ اب قوم کے سامنے آچکا ہے، فارن فنڈنگ کیس میں ان کی چوری اور بیرونی آقاوں سے پیسے لینا ثابت ہوچکی ہے، پی ٹی آئی کارکنوں کو عمران خان سے دوری اختیار کرکے حب الوطنی کا ثبوت دینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے