شرجیل میمن

عمران خان پر جس نے احسان کیا، اُس نے اسے ہی ڈسا ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان پر جس نے احسان کیا، اُس نے اسے ہی ڈسا ہے۔ شرجیل انعام میمن  نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان  اپنے محسنوں کا نہ ہوسکا تو عوام کا کیا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) افراتفری اور خوف کا شکار ہوچکی ہے۔  خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو پرویز الہٰی نے احسان فراموش قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے سابق میئر وسیم اختر کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وسیم اختر کی باتوں کو سنجیدہ لیتے ہی نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں عوام کو سستی ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کراچی میں الیکٹرک بسیں شروع کرنے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے