وسیم اختر

عمران خان وزیراعظم کی کرسی کیلئے پاگل ہوچکے ہیں۔ وسیم اختر

کراچی (پاک صحافت) وسیم اختر کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم کی کرسی کیلئے پاگل ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک پاکستان میں عدم استحکام اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہورہی ہے۔ عمران خان نے پوری قوم کو گمراہ کردیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان اداروں کو بدنام کرنے کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔

وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا اداروں کو اتنا طاقتور کریں گے کہ ادارے مضبوط ہوں اور لوٹی ہوئی دولت واپس آئے لیکن ان کا کوئی ایک دعویٰ یا وعدہ بھی سچ ثابت نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صرف یوٹرن لئے اور اپنے دعووں کے برعکس کام کیا، وہ وزیراعظم کی کرسی کیلئے پاگل ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے