مولانا فضل الرحمن

عمران خان نے ریاست مدینہ کے نام پر قوم سے دھوکہ کیا۔ مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ریاست مدینہ کے نام پر قوم سے دھوکہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہر ایک کو چور چور کہنے والا خود گھڑی چور ہے، عمران خان شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ ماریں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ 2018 میں اقتدار اسرائیل کو تسلیم کرانے کیلئے حاصل کیا گیا۔ ہم وقت پر میدان میں نکلے اور منصوبے کو ناکام بنایا، میں ان سے کہوں گا کہ زیادہ باتیں مت کرو ورنہ ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں چین کے میگا پراجیکٹ کو تباہ کر دیا گیا، دھرنوں کے باعث چین کے صدر اور سعودی شہزادے کو اپنے دورے منسوخ کرنا پڑے، جس دن سعودی شہزادے کی آمد تھی اسی دن عمران خان نے اسلام آباد آنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

گیمبیا: اسحاق ڈار کی ترک و آذربائیجانی ہم مناصب سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے او …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے