بلاول بھٹو

عمران خان نے دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نااہل وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ تین سالوں میں دوسروں کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگانے کے علاوہ عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا دور حکومت پاکستانی عوام کے لئے تاریخ کا بدترین دور ہے۔ حکومت مہنگائی کے خاتمے کے بجائے صرف نوٹس لینے پر ہی اکتفا کرتی ہے جس سے مہنگائی مزید بڑھ جاتی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان الزامات، وعدوں اور یوٹرن لینے کے علاوہ اب تک کچھ نہیں کرسکے ہیں۔ معاشی ترقی کے دعووں میں مصروف وزیراعظم کو مہنگائی کے مارے عوام کا کوئی احساس نہیں ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے اب تک عوامی فلاح و بہبود کے ایک منصوبے پر بھی کام نہیں کیا ہے۔ عمران خان کی کرپٹ حکومت کے کرتوت چھپ نہیں سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے