بلاول بھٹو

عمران خان نے تین سال صرف عوام کا تیل نکالنے پر صرف کئے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تین سال صرف عوام کا تیل نکالنے میں صرف کئے جبکہ فائدہ صرف مافیاز کو دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عوام تاریخی مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں جبکہ پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ شعلوں کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کیلئے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس و محصولات آمدنی کا اہم ذریعہ ہیں۔

بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہیں کہ وسیع تر قومی مفاد میں ایک اور یوٹرن لیں اور اپنی پالیسیوں کو 180 ڈگری پر موڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تین سال سے کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے