قمر زمان کائرہ

عمران خان نے تحائف بیچ کر غیر اخلاقی کام کیے، قمر زمان کائرہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے تحائف بیچ کر غیر اخلاقی کام کیے، انہوں نے تحائف کم قیمت میں خرید کر زیادہ دام پر بیچے اور رقم ڈکلیئر نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے توشہ خانہ کا کھاتا بند کر دیا ہے، تحفے تو ممالک دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی و ی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ تحائف کی مارکیٹ ویلیو لگوا کر سو فیصد ادائیگی کی جائے، جس کو تحفہ ملا ہے وہ بطور ٹوکن منی جمع کرا کر تحفہ رکھ سکتا ہے، لیکن ادائیگی پوری کرنا ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کا تمام ریکارڈ سامنے آنا چاہیے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جس شکل میں بھی ہیں، سامنے آنا چاہیے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزیدکہا کہ الیکشن مہم میں ابھی زیادہ جوش و خروش نہیں، ہماری پوری کوشش تھی کے الیکشن ایک ہی وقت پر ہوں، الیکشن کا پراسس شروع ہے۔ پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ میں نے کئی بار گزارش کی کے اسٹیک ہولڈرز بیٹھ مل کر الیکشن کے وقت کا تعین کر لیں، بہتر ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر بیٹھیں اور ایک ہی وقت پر الیکشن ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر نامزد

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے