خورشید شاہ

عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی ناکامی سے بوکھلا کر ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں لیکن ان کی یہ منفی کوشش بھی ناکام ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے ناکام ترین وزیراعظم ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ کی عزت اور توقیر تک ختم کردی ہے اب وہ گھبراہٹ میں گالیاں بھی دے رہے ہیں اور مسخروں جیسی حرکتیں بھی کررہے ہیں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہوئی تو ملک میں انارکی پھیلے گی۔ اگر کوئی آئین کی خلاف ورزی کرے گا تو وہ آئین کے آرٹیکل 6 کے زمرے میں آئے گا چاہے وہ کوئی بھی ہو۔ فارن فنڈنگ کیس بھی باہر آئے گا اور لوگوں کو پتا چلے گا کہ یہ تو چندے کے پیسے بھی کھاگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے