خورشید شاہ

عمران خان سیاستدان نہیں ہے، خورشید شاہ

سکھر   (پاک صحافت)  وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاستدان نہیں ہے، یہ بچوں کا کھلونا ہے جس سے بچے کھیلتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جلسے کرنے اور گالیاں دینے سے ملک نہیں بنے گا، ملک کی معیشت کو بہتر کرنا ہے، ڈیزل کی قیمتیں نہ بڑھتی تو زیادہ مقروض ہوتے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا  کہ انا کو ایک طرف رکھ کر سیاستدان ملک کے لیے کام کریں، ہمیں ملک سے محبت ہے اس لیے بڑی آفتوں سے نکل کر آئے ہیں۔ پاکستان کے لیے اس وقت ڈیم اہم ہے، پاکستان کی ترقی کا ایک جو راستہ ہے وہ ہے پانی، پانی کے معاملے پر ہر ہفتے دو میٹنگز ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کے مقدمات کی مذمت کرتے ہیں، سابق چیئرمین نیب کے خلاف خاتون میڈیا کے مہربانی سے پہلے بھی آئی تھی، لیکن اس قت اسے سنا نہیں گیا، اب میڈیا آزاد ہے اس لیے اس کی آواز سنی جا رہی ہے۔ سابق چیئرمین نیب خود کو سچا ثابت کرنے کے لیے سپریم کورٹ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے