مریم اورنگزیب

عمران خان جھوٹ بول کر 22کروڑ عوام کی خوشیاں بدمزہ نہ کریں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی کو کرار جواب دیتے ہو ئے  کہا کہ جھوٹ پر جھوٹ  بول کر 22کروڑ عوام کی خوشیاں بدمزہ نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان کے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ عمران صاحب، عوام کو عید کا مبارک اور خوشیوں کا دن منانے دیں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عوام کو چار سال بعد مہنگائی سے کچھ ریلیف اورخوشیوں بھری عید نصیب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عید پر اپنے جھوٹ اور زبان کو آرام دیں، ‏عید پر اپنی ناکامیوں، وعدہ خلافیوں، کرپشن اور چوریوں کا ماتم بند کریں، 22کروڑ عوام کی خوشیاں بدمزہ نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے