شرجیل میمن

عمران خان انتشار اور فتنے کا دوسرا نام ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان انتشار اور فتنے کا دوسرا نام ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے عمران خان کے لانگ مارچ دوبارہ شروع ہونے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا مقصد صرف گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنا اور اداروں سے ناجائز مطالبات منوانا ہے، حملہ ڈرامہ فلاپ ہونے کے بعد بھی بھٹکتی روح کو چین نہیں، چار گولیاں لگنے والے جھوٹے اعلان کو لطیفہ سمجھتے ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ خونی مارچ کرنے والا عمران خان مزید خونریزی چاہتا ہے، دو دن بعد ہونے والا مارچ بھی لانگ نہیں ہوگا شارٹ ہوگا، پنڈی اسلام آباد کے امن وامان کو خراب کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی، فتنہ خان اب عوام میں زیادہ ایکسپوز ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پنجاب میں اپنی حکومت کے وزیر آباد واقعے کی ایف آئی آر تک درج نہیں کروا سکا، عمران خان اور اس کا نااہل ٹولہ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رہا ہے، عمران خان لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے سے پہلے قوم کو بتائیں کہ انہیں کتنی گولیاں لگیں؟۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے