اکبر ایس بابر

عمران خان اداروں پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں، اکبر ایس بابر

اسلام آباد  (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اداروں پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کا اس وقت کردار پولیٹیکل ہٹ مین جیسا ہے، عمران خان کی سیاست پولیٹیکل ہٹ مین جیسی ہے، انکی وجہ سے آج ہم اس نہج پر پہنچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے آج آخر کار اپنے دلائل مکمل کرلیے۔اللہ کا شکر ہے آٹھ سال بعد یہ دن دیکھنا بھی نصیب ہوا۔ اکبر ایس بابر نے بتایا کہ سوموار کو ہمیں دلائل دینے کا کہا گیا ہے، ہمارے دلائل مختصر ہونگے۔ الیکشن کمیشن سے استدعا ہے انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔

واضح رہے کہ اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ مجھے افسوس ہے عمران خان کے بیان کا کسی ادارے نے نوٹس نہیں لیا، عمران خان اداروں پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں، یہ چیف الیکشن کمیشنر کے خلاف اس لیے بات کر رہے ہیں تاکہ فارن فنڈنگ سے راہ فرار اختیار کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے