شازیہ مری

عمران خان اب وزیر اعظم نہیں رہے، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان  پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے  پی ٹی آئی وزراء  کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  ان  کے اترے ہوئے چہرے ان کی شکست کا اعتراف ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان ڈھٹائی چھوڑ دے وہ اب وزیر اعظم نہیں رہے۔

تفصیلات کے مطابق  پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان ساڑھے تین سال تک عوام کا خون چوستے رہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ شیخ رشید اپنی ڈوبتی ہوئی سیاست سے ہوش کھو بیٹھے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے جاری بیان میں  مزید کہا کہ غریبوں کی بد دعاؤں نے عمران خان کو انجام تک پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

جب تک آصف زرداری صدر ہیں انکے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، احتساب عدالت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے