حسن مرتضیٰ

عمر سرفراز چیمہ کا ٹھکانہ گورنر ہاؤس نہیں جیل یا پاگل خانہ ہے، حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کا ٹھکانہ گورنر ہاؤس نہیں جیل یا پاگل خانہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ گورنر پنجاب کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی چند دن کے مہمان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹری جنرل سید حسن مرتضی نے جاری بیان میں کہاکہ گورنر کو ہٹانے کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے، صدر ایڈوائس پر عمل پیرا ہونے کے مکمل پابند ہیں، صاف و شفاف جمہوری نظام کی حوصلہ افزائی سے ہی پاکستان کے مسائل حل ہونگے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدرِ مُملکت کو بنی گالہ کی بجائے دستورِ پاکستان سے وفادار رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ  گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری کی آئینی مدت مکمل ہوچکی تھی تاہم اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نئے گورنر کے تقرر تک قائم مقام گورنر رہے گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے