احسن اقبال

علی امین گنڈاپور کی وزیراعظم سے ملاقات کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی وزیراعظم سے ملاقات کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ تمام صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا کو بھی سپورٹ کریں گے۔ شہباز شریف نے اُن ہی جذبات کا اظہار کیا ہے جن کا ذکر خیبرپختونخوا کے وزیراعلی نے یہاں کیا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے یقین دلایا ہے کہ کے پی کے واجبات وفاقی حکومت ادا کرے گی، ملاقات کا خلاصہ ہے کہ سیاست اپنی اپنی، ریاست سانجھی ہے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا نے سحر اور افطار میں بجلی لوڈشیڈنگ کا معاملہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو بجلی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں امن و ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے