محسن نقوی علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور اور محسن نقوی کی ملاقات، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ

پشاور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے مابین ملاقات میں شانگلہ حملے کے سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا گیا۔

علی امین گنڈاپور اور محسن نقوی نے شانگلہ حملے پر چینی حکومت، عوام اور مرنے والے چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں پر حملے کے عناصر قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے، ہم خیبرپختونخوا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے