شہباز شریف

علامہ اقبال کا فلسفہ خودی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال کا فلسفہ خودی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 86 ویں یوم وفات پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ آج شاعر مشرق اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 86 واں یوم وفات ہے، پوری قوم آج ان کے بلند درجات کے لئے دعا گو ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے اپنے افکار و تعلیمات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا، نوجوان ان کی خصوصی توجہ کا مرکز تھے، انہوں نے نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی قربانیوں، انکی عظمت اور اپنی کھوئی ہوئی میراث سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کیا اور نوجوانوں جہد مسلسل کی تعلیم دی اور ان کو مسلمانوں کے تابناک ماضی سے سبق حاصل کرکے مستقبل میں علم و تحقیق کی منازل طے کرنے کی تلقین کی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اقبال کے فلسفہِ خودی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے، ان کے خودی کے فلسفے کو اپناتے ہوئے انسان کامل بنا جا سکتا ہے، ان کے فلسفے اور تعلیمات پر نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں آج بھی جدید جامعات میں تحقیق کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کی کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات، پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے پر بات چیت

آستانہ (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغز وزیر خارجہ سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے