عظمی بخاری

عدم اعتماد کے جمع ہونے کے بعد پوری تبدیلی سرکار کی دوڑیں لگی ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے لئے ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد پوری تبدیلی سرکار کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ دلی ہمدردی ہے، پتا نہیں آپ کے خلاف بھی انٹرنیشنل سازش کا بیانیہ کیوں نہیں بک رہا۔ پی ٹی آئی کے سب سے زیادہ لوگ اس وقت عثمان بزدار کے پیچھے ڈنڈے لے کر پڑے ہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ جناب پتا کریں تھوک کے حساب سے آپکے خلاف گروپس بن رہے ہیں، آپ اپنے دن گنیں کب آپکو حلال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے اپنے یار غدار ساتھ چھوڑ گئے وہ انٹرنیشنل سازش کا ڈرامہ کررہے ہیں، سب چور ڈاکو باری باری غائب ہوگئے اکیلا کپتان جیل جانے کے لیے تیار رہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے