شیری رحمان

عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی تو آج عمران خان کے سلیکٹڈ حکومت کا آخری دن ہوگا۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ایوان میں آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی تو عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کا آج آخری دن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اسپیکر قومی اسیمبلی کے پاس عدم اعتماد پر ووٹنگ میں تاخیر کا کوئی آئینی و اخلاقی جواز نہیں ہوگا۔ عمران خان کی مصنوعی اکثریت اب اقلیت میں تبدیل ہوچکی ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ ڈوبتی ہوئی حکومت اب مبینہ خط کو سہارا بناکر بچنا چاہتی ہے، ایم کیو ایم، بی اے پی، جمہوری وطن پارٹی اور آزاد ارکان کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کے بعد عمران خان کو وزیراعظم کا منصب پر ایک دن بھی نہیں رہنا چاہئے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے