حافظ حمداللہ

عدالت، ریاست، قانون اور ریاستی فورس سے لڑناعمران خان کے مطابق جہاد ہے، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  عدالت ریاست قانون اور ریاستی فورس سے لڑناعمران خان کےمطابق جہادہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر موجودہ صورتحال کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ چند منٹ میں آٹھ ضمانتیں دینا دنیا کا تیز ترین انصاف ہے، مبارک ہو پاکستانیوں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی تاریخ میں عمران خان کے لیے ضمانتوں کا اتوار بازار لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم ترجمان نے جاری بیان میں مزید کہا کہ اب زخمی ہونے والے پولیس کو حکم دینا باقی ہے کہ وہ زمان پارک جا کر عمران خان سے معافی مانگیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نے کہا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش دینا پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا فیصلہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے