عطا تارڑ

عدالت کا عطاء تارڑ کو مقدمے سے بری کرنے کا حکم

وزیر آباد (پاک صحافت) عدالت نے عطاء تارڑ کو مقدمے سے بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کے خلاف تھانے پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ آگیا ہے۔ وزیر آباد کی سول عدالت نے عطاء تارڑ کو مقدمے سے بری کرنے کا حکم سنایا ہے۔ تھانے پر حملے کا مقدمہ آزادکشمیر کے انتخابات کے دوران درج کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل وزیر آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا تھا کہ جن لوگوں نے مقدمہ بنایا تھا آج وہ خود جیل میں ہیں۔ میں نے تھانے پر حملہ نہیں کیا تھا، میرے خلاف مقدمہ جھوٹا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے