سعد رضوی

عدالت نے امیر تحریک لبیک کی رہائی کی درخواست مسترد کردی

لاہور (پاک صحافت) عدالت نے کالعدم تحریک لبیک کے امیر سعد رضوی کی رہائی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ ٹی پی ایل کیجانب سے پرتشدد احتجاجی مظاروں کے پیش نظر سعد رضوی اب تک نظر بند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک لبیک کے امیر سعد رضوی کی رہائی کے لئے ان کے چچا امیر حسین کی جانب سے دی جانے والی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ان کی نظر بندی کو برقرار رکھنے کا تحریری فیصلہ دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا کہ صوبائی حکومت کی سعد رضوی کے خلاف کارروائی امن کے لیے ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سعد رضوی کی نظر بندی کا حکم معمول کے مطابق ہے، جب حکومت کسی شخص کی نظر بندی کا حکم جاری کرتی ہے تو ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہو جاتا ہے اور ایسی درخواست کو اپیل کا درجہ نہیں دیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے