عثمان بزدار

عثمان بزدار کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کی ٹیم پنجاب یونیورسٹی پہنچ گئی

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعلی عثمان بزدار کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کی ٹیم پنجاب یونیورسٹی پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کچھ دیر قبل اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنے اور شامل تفتیش ہونے کیلئے نیب میں پیش ہوئے تھے، تاہم اس وقت وہ پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں قیام پذیر ہیں، انہیں گرفتار کرنے کیلئے اینٹی کرپشن کی ٹیم یونیورسٹی پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈی جی خان میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے مبینہ بس سٹینڈ بنایا۔ ان کے خلاف ڈیرہ غازی خان میں مقدمہ درج ہے جس میں ان کی گرفتاری درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

9 مئی کی منصوبہ بندی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 9 مئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے