احسن اقبال

عام انتخابات مردم شماری کے چار ماہ بعد اکتوبر میں ہی ہوں گے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عام انتخابات مردم شماری کے چار ماہ بعد اکتوبر میں ہی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے سب سے بہتر ہیں۔ آئین کے تحت اسمبلیوں کو مختص مدت پوری کرنی چاہیے، ملک کی موجودہ صورتحال گزشتہ چار برس کی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے الیکشن کا حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، نگران سیٹ اپ پالیسی فیصلے نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن 90 دن میں الیکشن کا کہتا ہے تو ہم تیار ہیں، آدھے ملک میں پرانی مردم شماری پر الیکشن پیچیدگیاں پیدا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کشمور، گھوٹکی اور شکارپور میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، وزیر داخلہ

سکھر (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں بےامنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے