شاہد خاقان عباسی

عارف علوی ملک کے ہر معاملے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت)  سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر  شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ  عارف علوی ملک کے صدر ہے یا کسی سیاسی جماعت کے ؟ ان کو صدر ہونے کا احساس ہونا چاہئے۔   شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ ملک کے ہر معاملے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ، حیرانگی ہے کہ نیب قانون کے بارے میں کیسی بات کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم  شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے  کہا کہ یہ وہی جماعت ہے جو چیئرمین نیب کو قابو کرکے چار سال نام نہاد احتساب کرتی رہی اب ملک چلانا ہے تو نیب کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین نیب آٹھ ماہ ڈیلی ویجر کے طور پر کام کرکے گھر جا چکا ہے، چیئرمین نیب اپنے اثاثے پوری قوم کے سامنے رکھیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ  رویہ دیکھ کر سوچیں اپ کو تاریخ کن الفاظ سے یاد رکھے گی، چیرمین نیب آج اپنے آپکو احتساب کے لیے پیش کرے۔ جو احتساب کا چیرمین رہا خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں، عمران خان کا پہلے دن سے رویہ ہے جھوٹ پر جھوٹ بولتے جاؤ۔

یہ بھی پڑھیں

کشمور، گھوٹکی اور شکارپور میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، وزیر داخلہ

سکھر (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں بےامنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے