چوہدری سرور

صوبوں اورمرکزمیں انتخابات ایک دن ہونے چاہئیں، چوہدری سرور

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سرور بھی ملک بھر میں ایک ہی روز الیکشن کے حامی نکلے۔ چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ صوبوں اور مرکزمیں انتخابات ایک دن ہونے چاہئیں، الگ الگ الیکشن کی رسم پڑگئی توملک میں کبھی سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری سرور نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پی ٹی آئی نے بھی پنجاب اورکے پی اسمبلیاں انتخابات کروانے کیلئے توڑی تھی۔ وسیع تر ملکی مفاد کا تقاضا ہےکہ تمام سیاستدان مل بیٹھ کرمعاملات حل کریں،اس کیلئے اپنا کردارادا کرنے کو بھی تیارہوں۔ انہوں نےمزید کہا کہ ملک سیاسی کشیدگی کا سب سے زیادہ نقصان غریب عوام کو پہنچے گا۔

واضح رہے کہ چوہدری سرور نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کا قصورہے جو سیاسی فیصلےعدالتوں سے کروارہے ہیں، عدالتیں سیاستدانوں سے کہیں کہ اپنے معاملات پارلیمنٹ کے اندر حل کریں، ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ اپنا کام نہیں کرنا اوردوسرے کے کام میں ٹانگ اڑانی ہے، تصادم سے تباہی آئے گی اور سب سے زیادہ نقصان عوام کا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے