الیکشن کمیشن

صرف چند گھنٹے کے نوٹس پر الیکشن کرانا ممکن نہیں۔ الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صرف چند گھنٹے کے نوٹس پر الیکشن کرانا ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے بلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کے حکم پر الیکشن کمیشن میں ہنگامی اجلاس ہوا۔ جس میں حکام سر جوڑ کر بیٹھے کہ صرف چند گھنٹے کے نوٹس پر الیکشن کرانا کیسے ممکن ہے؟۔ ڈی جی لاء کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا، الیکشن کمیشن کے لاء ونگز سمیت دیگر ونگز کے افسران نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل کی تیاری شروع کی ہے۔ کم وقت میں پولنگ کا عملہ بلانا سب سے مشکل کام ہے، 14 ہزار سے زائد پولنگ عملہ سکول ٹیچرز و دیگر اداروں کے ملازمین ہفتہ وار چھٹی پر جاچکے ہیں، مختصر نوٹس پر عملے کو بلانا نا ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے