بلاول زرداری

صدی کی بدترین کساد بازاری غریب ممالک کو متاثر کررہی ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کا کہنا ہے کہ صدی کی بدترین کساد بازاری غریب ممالک کو متاثر کررہی ہے، کساد بازاری نے دہائی کی ترقی کا راستہ موڑ دیا ہے۔ کساد بازاری کے سبب کروڑوں لوگ بھوک وافلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں جی 77 وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کومعاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ اور پابندیاں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنیں، موجودہ عالمی معاشی نظام ترقی پذیر ممالک کے مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ کم از کم 100 ممالک اقتصادی بحران سے دوچار ہیں، ان ممالک میں کروڑوں لوگ بھوک وافلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے موسمیاتی سانحات کمزور ممالک کو متاثر کر رہے ہیں، پاکستان میں سیلاب تباہ کاریاں اس کی مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ناصر حسین شاہ

اگر وفاقی حکومت ہماری ہوتی تو300 یونٹ بجلی مفت مہیا کرتے۔ وزیر توانائی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر توانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے