آصف زرداری

صدر مملکت کا دیگر ممالک کیساتھ پاکستان کے فضائی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف زرداری نے دیگر ممالک کیساتھ پاکستان کے فضائی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری سے غیر ملکی ایوی ایشن گروپ کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں صدر مملکت نے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے فضائی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا ہے کہ عوامی روابط بڑھا کر پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بڑی مارکیٹ ہے، سیاحت بالخصوص مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات ہیں۔ پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کی کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات، پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے پر بات چیت

آستانہ (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغز وزیر خارجہ سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے